نوشہرہ…نوشہرہ 'کرونا وائرس سے خیبر پختونخوا پولیس کا پہلا جوان ہیڈکانسٹبل شہید
نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ کرونا وائرس سے خیبر پختونخوا پولیس کا پہلا جوان شہید ہوگیا،پولیس کانسٹبل محمد فہیم کروناسے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ۔36 سالہ کانسٹیبل کرونا پازیٹو آنے کے بعد پولیس ہسپتال پشاور کے آئیسولیشن وارڈ میں زیرعلاج تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ نے کانسٹبل کی کروناسے جابحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ محمد فہیم نوشہرہ پولیس کے ترجمان بھی رہے۔پولیس زرائع کے مطابق کا نسٹیبل بم ڈسپوزبل یونٹ نوشہرہ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھے۔نوشہرہ پولیس زرائع کے مطابق کانسٹیبل محمد فہیم کا جسد خاکی چارسدہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق شہید محمد فہیم پولیس کانسٹبل کی آخری رسومات چارسدہ ضلعی انتظامیہ مکمل SOPکے تحت ادا کرے گی۔ہم کو اپنے پولیس فورس پر فخر ہے شہیدکا نسٹبل محمد فہیم نوشہرہ پولیس کا اثاثہ تھے۔قابل فخر خدمات سرانجام دی۔پولیس زرائع کے مطابق پولیس فورس کے کئی جوانوں اور افیسر ان کے کرونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔