رمضان کے بعد ٹارزن کی واپسی ہوگی، شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ترمیمی آرڈیننس ابھی ٹھیک نہیں ہونے جارہا، منظرعام پر آنے والا نیب آرڈیننس مسودہ جعلی ہے، اپوزیشن نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہی ہے وہ ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں زبردست ٹیم آئی ہے ایسی زبردست ٹیم پہلے کبھی نہیں آئی، پردے کے آگے شبلی فراز ہیں اور پیچھے عاصم سلیم باجوہ ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرے موکل بتارہے ہیں کہ شہباز شریف کے ستارے گردش میں ہیں، وہ باہر جانے کے لیے جتن کررہے ہیں، عید کے بعد نیب ٹارزن بننے جارہی ہے اور ٹارزن کی واپسی ہوگی، عید کے بعد کچھ لوگ اندر جاسکتے ہیں لیکن موکل نے ان کے نام نہیں بتائے۔