ن لیگ اور پی پی انتخابی اصلاحات سے بھاگ رہے ہیں، فرخ حبیب
فیصل آباد: وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون اور پی پی الیکشن ریفارمز سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔؟ الیکشن ریفارمز سے بھاگنے والے دھاندلی زدہ سسٹم کی پیداوار ہیں ۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن ہر الیکشن میں ایک دوسرے پر الزام لگاتی ہے مگر آج ن لیگ اور پی پی الیکشن ریفارمز سے بھاگ رہے ہیں ۔الیکشن ریفارمز سے بھاگنے والے دھاندلی زدہ سسٹم کی پیداوار ہیں ۔پوری دنیا ای ووٹنگ پر چلی گئی ہے ۔ فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ہماری حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔40 سے 50 سال کے لوگوں کو ویکسین لگنا شروع ہوچکی ہے ۔پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن کو ہر جگہ سراہا جارہا ہے ۔ لوگوں کی بڑی تعداد رجسٹریشن کروا رہی ہے۔رش کم کرنے کے لیے مزید سنٹر قائم کیے ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب کورونا کی وبا آئی تب صرف 400 ٹیسٹ کی گنجائش تھی۔ آج ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور میڈیکل آلات خود بنا رہے ہیں۔بڑی تعداد میں ویکسین بر آمد کی گئی ہے