الیکشن کمیشن حلقہ این اے249 کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے، مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نون نے الیکشن کمیشن سے حلقہ این اے249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لینےکا مطالبہ کردیا ہے ۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی ریکارڈ بھی فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے۔ شبہ ہے کہ ریکارڈ کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے