کورونا ویکسین شہریوں کو طبی مشکلات سے تحفظ کیلئے نہایت موثر ہے: ڈاکٹر فیصل سلطان
قومی صحت کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا سے بچائو کی ویکسین شہریوں کو وائرس کی مختلف اشکال کے باعث درپیش طبی مشکلات سے تحفظ کیلئے نہایت موثر ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی نئی اشکال کی تشخیص اور ویکسین کے موثر ہونے کے بارے میں اٹھائے گئے مختلف سوالات کے پیش نظر شہریوں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ وہ کسی بھی طبی پیچیدگی سے بچائو کیلئے ویکسین لگوائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت دنیا میں کرونا وائرس کی مختلف اشکال سامنے آرہی ہیں اور ان میں سے وائرس کی بعض اشکال کے باعث وباء کے دوبارہ پھیلائو کے خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے عالمی سطح پر مرتب کردہ حفاظتی تدابیر پر عملدر آمد ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئیے۔