ملک میں24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس مزید113افراد کی جان لے گیا
ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک سو تیرہ افراد جا ں بحق ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس دوران پینتالیس ہزار دو سو پچہتر افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے چار ہزار چار سو چودہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ سات چار فیصد رہی۔