بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا میں چاند نظر نہیں آیا، عید منگل کو ہوگی

ایشیائی ممالک بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ان ممالک میں عید الفطر بروز منگل 3 مئی کو منائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں اس لیے عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو منائی جائے گی۔اسی طرح بنگلادیش میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں اور وہاں بھی عید 3 مئی بروز منگل کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سری لنکا میں بھی عید الفطر 3 مئی کو ہی منائی جائے گی۔