خوشخبری:عید پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان

عید پر کراچی سے خیبر تک موسم میں تبدیلی کا امکان ہے، کہیں آندھی، کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 3 مئی سے لاڑکانہ، سکھر، جنوبی پنجاب، جیکب آباد اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔علاوہ ازیں 4 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔واضح رہے کہ عید کے دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک رہے گا۔خیال رہے کہ دو روز قبل چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ 7,8 مئی سے ایک اور ہیٹ ویو آسکتی ہے جو مئی کے وسط تک رہے گی۔اس ہیٹ ویو کی لپیٹ میں اندرون سندھ اور پنجاب کے علاقے آئیں گے لیکن کراچی کو اس سے کوئی خطرہ نہیں۔