سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا,ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں: شہزاد اکبر

خواجہ سعد رفیق کے بیان پر عمران خان کے سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ میں تو نہیں بھاگا، جتنے ترلےمنتیں سعد رفیق نے عمران خان سے کیں،ان کا گواہ محمد معظم علی ہے، کچھ شرم و حیا ہوتی ہے ! ہمت ہے تو اس سے پوچھ لیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ’ویسے سعد رفیق آپ یہ بہتر جانتے ہیں آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا، سعد رفیق آپ کو جیل میں کس نے ڈلوایا ہمت ہے تو براہ راست انہیں مخاطب کریں۔‘