اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔فیصلے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی، سیکرٹری داخلہ اور پولیس حکام کو پابند کیا گیا ہے کہ سعودی عرب واقعے پر اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں نہ کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کو امریکہ سے واپسی پر گرفتارکرنے سے روکا ہے جبکہ پولیس کو فواد چودھری کےخلاف 9 مئی تک کارروائی سے بھی روک دیا ہے۔