پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاورکے زیرتربیت افسران سمیت فیکلٹی ممبران کا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
92ویں پری سروس کورس کےزیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاورمیں زیرتربیت 30 تحصیلدار،نائب تحصیلداراورفیکلٹی ممبران شریک تھے۔زیر تربیت افسران کے وفد کوآپریشن کمانڈرپی پی آئی سی تھری ایس پی محمد عاصم جسرا اور ڈی ایس پی کوارڈینیشن ریاض شاہد نے اتھارٹی کے مختلف شعبہ کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی۔تربیتی کورس میں شریک افسران کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر،15ون فائیو کال سنٹر،پکار 15سنٹر بارے بھی بتایا گیا آپریشن کمانڈر عاصم جسرا کا کہنا تھا کہ پشاور سیف سٹی منصوبے کیلئے بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے حکومت کو خواتین کے تحفظ کیلئےویمن سیفٹی ایپ فراہم کی جا چکی ہے۔تربیتی افسران کا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کورس کا لازمی جزو بن چکا ہے۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔سیف سٹیز پراجیکٹ جدید دور کی تقاضوں پر پورا اترتا ہے۔ اس کا دائرہ کار پنجاب بھر تک پھیلانا چاہیے۔دورے کے اختتام پر وفد اور اتھارٹی کے مابین یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا