ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھونگا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ملک سے اسمگلنگ کے ناسور کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھونگا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چند کالی بھیڑوں کو ملک کے زرِ مبادلہ اور پاکستانیوں کے حق پر ہر گز ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا. وزیرِ اعظم اللہ رب العزت کے کرم اور حکومت کی کوششوں سے ملک میں گندم کی گزشتہ دس برس کی نسبت سب سے ذیادہ پیداوار ہوئی. وزیرِ اعظم سیلاب و بارشوں کے باوجود کسانوں کی محنت اور حکومت کی کوششوں سے بھرپور پیداوار پر اس ملک کے عوام کا حق ہے. وزیرِ اعظم اسمگلروں کو ہر گز اس ملک کے عوام کیلئے مشکلات پیدا کرنے نہیں دونگا. وزیرِ اعظم حکومت آئندہ برس گندم کی رواں سال سے بھی ذیادہ پیداوار کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہے. وزیرِ اعظم حکومت نے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے یوریا کی بلاتعطل فراہمی کیلئے جامع منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے. وزیرِ اعظم انشاء اللہ شبانہ روز محنت سے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سے گندم بر آمد کرنے والا ملک بنائیں گے. وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم کا گندم، یوریا اور چینی کے اسمگلروں کے خلاف فوری و سخت کاروائی اور قرار واقعی سزا کی ہدایت اسمگلنگ میں ملوث کسی بھی فرد کو نہ چھوڑا جائے. وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی وزیرِ اعظم اسٹیئرنگ کمیٹی کی خود صدارت کریں گے وزیرِ اعظم کی وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو فوری طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کا دورہ کرنے کی ہدایت وزیرِ داخلہ صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متعلقہ افسران کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش کریں. وزیرِ اعظم کی ہدایت اسمگلنگ میں ملوث یا اسکی روک تھام میں سُستی برتنے والے افسران کو برطرف کرکے محکمانہ کاروائی کی جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت اسمگلنگ کی کوشش کے دوران ضبط شدہ مال کی مکمل جانچ پڑتال کرکے اصل مجرموں کو عدالت کے کٹھرے میں لایا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت انسدادِ اسمگلنگ عدالتوں کی تعداد اور استعداد کار کو بڑھایا جائے. وزیرِ اعظم انسدادِ اسمگلنگ عدالتوں میں جلد فیصلے اور کڑی سزائیں یقینی بنائی جائیں. وزیرِ اعظم اسمگلنگ کے کالے دھندے میں ملوث مل مالکان، ڈیلر اور گودام مالکان سب کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے. وزیرِ اعظم سپارکو اسمگنلگ کی سرگرمیوں کی سیٹلائٹ نگرانی میں معاونت کرے. وزیرِ اعظم کی ہدایت اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سرگرم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں. وزیرِ اعظم وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک سے گندم، یوریا اور چینی کی اسمگلنگ کی روک تھام پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، سید مرتضی محمود، طارق بشیر چیمہ، مشیرِ وزیرِ اعظم احد خان چیمہ، حساس اداروں کے سربراہان، متعلقہ اعلی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی. اجلاس کو ملک کے سرحدی اضلاع اور صوبائی سرحدوں پر جاری انسدادِ اسمگلنگ کاروائیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں ایف بی آر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعداد کو بڑھا کر 10 کر دیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ پیٹرولنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران خضدار سے 6 ہزار ٹن سے ذیادہ اسمگلنگ کی اشیاء قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی تحویل میں لی ہیں. صرف گزشتہ ہفتے میں ہی آپریشن کے دوران ضبط کی جانے والی اشیاء کی مقدار 4342 ٹن ہے جو ٹرکوں کے قافلوں اور گوداموں میں اسمگلنگ کی نیت سے موجود تھی. اجلاس کو حساس اداروں کی نشاندہی پر اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کرنے والے افسران کی بر طرفی اور شہرت یافتہ افسران کی تعیناتی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا.