سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 346 پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 346 پوائنٹس اضافے سے 41ہزار 927 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 410 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں 22 کروڑ شیئرز کا کاروبار 6.49 ارب روپے میں طے ہوا، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے بڑھ کر 6314 ارب روپے رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 580 پر بند ہوا تھا۔