اینڈرائیڈ فونز کیلئے گوگل نے آڈیو ایموجیز کا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔یہ فیچر گوگل بائی فون ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابھی بیٹا (beta) ورژن میں دستیاب ہے۔مگر عام صارفین بھی اسے جلد استعمال کر سکیں گے۔اس فیچر میں صارفین کو 6 مختلف ساؤنڈ ایفیکٹس دستیاب ہوں گے جن کو کسی فون کال کے دوران پلے کرنا ممکن ہوگا۔ان ایموجیز میں تالی بجانے (applause)، روتا ہوا چہرہ (sad trombone) اور Face with Tears of Joy سمیت دیگر ایموجیز کو آڈیو کی شکل میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔اگر آپ ابھی اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فون بائی گوگل ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ کرلیں۔اس فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہے، بیٹا ٹیسٹر بننے کے بعد گوگل پلے اسٹور پر جاکر فون بائی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔اس کے بعد کسی کو فون کریں اور پھر نئے آڈیو ایموجی بٹن پر کلک کریں جو فون ڈائلر بٹن کے اوپر نظر آئے گا۔