پی ٓائی اے نے اندرون ملک کرایوں پر فیول سر چارج میں سو فی صد اضافہ کر دیا، کم کرائے والی بارہ کلاسز بھی ختم ۔

پی ٓائی اے نے فوری طور پراندرون ملک کرایوں کے فیول سرچارج میں سو فی صد اضافہ کر دیا ہے۔ٓاج سے اکانو می کلاس پر چار ہزار،اکانومی پلس پر چھ ہزار اوربزنس کلاس پر بارہ ہزار روپے وصول کیے جائیں گے ۔اس کے ساتھ ہی پی ٓائی اے نے کم کرائے والی تمام کلاسز بھی ختم کر دی ہیںاوراب مسافروں کو صرف کلب،اکانومی پلس اور اکانومی کلاس کے ٹکٹیں ہی دستاب ہوں گے ،پی آئی اے نے نجی فضائی کمپنیوں سے مقابلہ کے لئےپندرہ کلاسز متعارف کروا رکھیں تھیں۔