وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے تجارتی روابط کو فروغ دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت تجارت نے کابینہ کوپاک بھارت تجارتی تعلقات پربریفنگ دی۔ کابینہ نے متفقہ طور پرہمسایہ ملک سے تجارتی تعلقات بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاک بھارت تجارتی معاہدوں پرعمل در آمد یقینی بنانے اوربھارت سے تجارت کا مالی حجم بڑھانے پربھی اتفاق کیا ہے. وفاقی کابینہ کو آغازحقوق بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی جس کے مطابق پیکج پر اسی فیصد عملد رآمد ہو گیا ہے اور اکسٹھ پالیسی اقدامات بھی اٹھائے گئے ہیں۔