حکومت نے ملک میں پھانسی کی سزا ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا.
ذرائع کے مطابق پھانسی کی سزا ختم کر کے اسے عمرقید میں تبدیل کیا جائے گا، پھانسی کی سزا ختم کرنے کا ترمیمی بل انتخابات سے قبل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے صدرآصف علی زرداری نے اتحادیوں کوبھی اعتماد میں لے لیا ہے، واضح رہے کہ اس وقت ملک بھرکی مختلف جیلوں میں تین ہزارسے زائد پھانسی کی سزا پانے والے قیدی عدالتی فیصلوں پرعملدرآمد کے منتظرہیں۔