اینی میٹڈ فلموں میں باتیں کرتے جانورتو سب نے دیکھےہونگےلیکن کوریامیں ایک ایساہاتھی بھی ہے جو انسانوں کی طرح بات کرسکتاہے
جنوبی کوریا کے اس ہاتھی سے بات کرنے کے لئے آپ کو کورین زبان سیکھنی ہوگی،ملٹی نیشنل ریسرچ حکام کے مطابق کوشک نامی ہاتھی کی زبان کورین جاننے والے بآسانی سمجھ سکتے ہیں،بائیس سالہ کوشک جنوبی کوریا کے ایورلینڈ چڑیاگھر میں رہنے والا واحدہاتھی ہے،اوراپنے نگران کی بات سمجھنے کے علاوہ اسے اپنی بات کورین زبان میں سمجھانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے،نگران کے مطابق کوشک اجنبی افراد کی موجودگی میں بولنے سے شرماتا ہے تاہم وہ کورین میں ہیلو،سٹ ڈاؤن، نو،لائی ڈاؤن اورگڈ جیسے الفاظ بولتا ہے،قازقستان کے ایک چڑیا گھرکی انتظامیہ نے بھی ایسے ہاتھی کی موجودگی کا دعوی کیا تھا جوقازق اورروسی زبان کے الفاظ بولتاتھا تاہم سائنسدانوں نے اس ہاتھی کے بارے میں تحقیق نہیں کی تھی