آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک تاہم مالاکنڈ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. محکمہ موسمیات
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کےاکثرعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہےگا،،،تاہم مالاکنڈ ڈویژن،،،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہرہے،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور مرطوب رہا،،،تاہم مالاکنڈ،،،پشاور ڈویژن،،،کشمیر،،اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،،،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں پانچ ملی میٹر جبکہ کالام میں تین ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،،،قلات میں سب سے کم درجہ حرارت منفی تین اور سکردو میں منفی دو سینٹی گریڈ رہا،،،،،،جب کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں سینتیس اور تربت، گوادر میں چھتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا