ایم کیوایم کے اراکین سینیٹ کاباظابطہ طور استعفے واپس لینے کافیصلہ , آج ایوان بالا کے سیشن میں حصہ لیں گے۔
ایم کیوایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی کے مطابق ان کے ساتھی اراکین سینیٹ استعفے واپس لینے کیلئے آج سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع ہوں گے۔ ایم کیو ایم سینیٹر آج ایوان بالا جبکہ ارکان قومی اسمبلی چھ نومبر سے شروع ہونے والے سیشن میں حصہ لیں گے۔ ایم کیوایم کےمطابق کراچی آپریشن کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات ختم کرنے کیلئے شکایات ازالہ کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کیخلاف احتجاجا استعفے دے دیے تھے۔