ایم کیوایم نےاستعفےواپس لےلیے،سینیٹ اجلاس میں شرکت
ایم کیو ایم کے سينيٹرز نے استعفے واپس لينے کي درخواست سيکرٹري آفس ميں جمع کرائي اور چيئرمين سينيٹ رضا ربانی سے ملاقات بھی کی،، اس موقع پر چيئرمين سينيٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اميد ہے ايم کيوايم کے ارکان جمہوريت کي مضبوطي کےلئے اپنا کردار ادا کريں گے، ميڈيا سے گفتگو ميں ايم کيو ايم کے سينيٹر طاہر مشہدي نے کہا کہ معزز ججز پر مشتمل شکايت ازالہ کميٹي پر مکمل اعتماد ہے، کميٹي کراچي ميں قانون توڑنے والے اہلکاروں کيخلاف نوے روز ميں کارروائي کرے گی۔ طاہر مشہدي کا کہنا تھا کہ نيشنل ايکشن پلان پوري قوم کي آواز ہے، ايم کيو ايم کراچي آپريشن بند کرنے کا مطالبہ کبھي نہيں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ حل ہونا خوش آئند ہے، آزادي اظہار رائے کا حق حاصل ہے، طاہر مشہدي کا مزيد کہنا تھا کہ استعفے واپس لے لئے ہيں، کراچي کے لوگوں سے ناانصافي نہيں ہوني چاہئے۔