پیرس میں فلسطینی یوتھ آرکسٹرا کی پرفارمنس نے حاضرین کے دل موہ لئے, شرکا سریلی دھنوں پر جھومتے رہے
پیرس کے مقامی ہال میں فلسطینی یوتھ آرکسٹرا کے اسی افراد پر مشتمل گروپ نے اپنے فن کی صلاحیتیں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس دوران فلسطینی آرٹسٹوں نے سریلی دھنوں سے ہال میں موجود تمام شرکا کو مسحور کردیا۔ نوجوان فلسطینی آرٹسٹوں نے انفرادی اور اجتماعی کارکردگی دکھا کر موسیقی کا ایسا مظاہرہ کیا کہ حاضرین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ تقریب کے اختتام پر شرکا نے کئی منٹوں تک کھڑے ہوکر فلسطینی فنکاروں کے لئے تالیاں بجائیں۔ تقریب کے شرکا میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں، فرانسیسی اور عرب آرٹسٹوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہوں نے فلسطینی آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔