لاہور سمیت پنجاب کا ماحول آلودہ،،فضا میں سموگ کا راج برقرار
لاہور سمیت پنجاب کا ماحول آلودہ،،فضا میں سموگ کا راج برقرار،سورج نے بھی چہرہ چھپا لیا،، آلودگی کی کثافت دن بدن بڑھنے لگی،،، شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،،، ہرکوئی کھانستا اور آنکھیں ملتا دکھائی دے رہا ہے۔۔ مختلف بیماریاں پھیلنے سے شہری ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔سموگ سے انسان چرند پرند سبھی پریشان ہیں،،، حد نگاہ بھی کم رہ گئی،،، لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، پیرمحل، میاں چنوں، وہاڑی ،، لیاقت پور،عارف والا،صفدرآباد، دیپالپور،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگردونواح میں سموگ نے پنجے گاڑھ رکھے ہیں، سموگ کے باعث بعد جگہوں پر ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے، کئی بڑے شہروں میں سموگ کے باعث فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔
کئی شہروں میں صبح اور شام کے وقت سموگ کافی گہری ہو جاتی ہے۔ بارشیں نہ ہونا سموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے لیکن فیکٹریاں، گاڑیاں اور دھان کے کھیتوں میں جلائی جانے والی فصلیں بھی سموگ کا سبب بن رہی ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔