قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے پیر کی شام پانج بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن آغا حسن بلوچ نے کورم کی نشاندہی کردی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے گنتی کا حکم دیا۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر انہوں نے اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کردیا۔