مریم نواز لاہور کے سروسز اسپتال میں زیرعلاج
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹر کی جانب سے مریم نواز پی سی ٹی ٹیسٹ تجویز کیا گیا تھا جس کی رپورٹ نارمل آئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جہاں ڈاکٹرز نے بیکٹیرل انفیکشن جانچنے کے لئے ان کا پی سی ٹی ٹیسٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ بننے والے پی سی ٹی کی مقدار مریم نواز کے خون کے نمونوں میں اعشاریہ صفر چار نینو گرام فی ملی لیٹر ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ رپورٹ بالکل نارمل ہے اور مریم نواز کو کوئی بیکٹیریل انفیکشن نہیں ہے کیونکہ خواتین میں اس کی زیادہ سے زیادہ اعشاریہ صرف پانچ فیصد تک نارمل تسلیم کی جاتی ہے