خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید35کیسز رپورٹ‘ تعداد 6 ہزار 599 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں 24گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے 35نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘ جس کے بعد صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار 599 ہوگئی ہے۔ ڈینگی رسپانس سیل کی رپورٹ کے مطابق پشاور اور دیگر علاقوں میں 35 نئے ڈینگی سے متاثر مریض لائے گے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 6 ہزار 599 ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں‘اس کے ساتھ ساتھ ان تمام علاقوں میں جہاں سے ڈینگی کے مریض تعلق رکھتے ہیں یا جہاں ڈینگی مچھر کے لاروے کی موجودگی کا امکان ہے سپرے یقینی بنایاجارہاہے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکاجاسکے۔