رحیم یار خان، ٹریفک حادثے میں میاں بیوی جاں بحق، 3 زخمی
رحیم یار خان میں موٹروے پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی سمیت2افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں موٹروے ایم فائیو پر انٹرچینج کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں میاں بیوی سمیت چل بسے جبکہ 3افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کا شکار خاندان ملتان سے کراچی جا رہا تھا۔