غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنمائوں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں، غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے،سیاست وقار اور متانت کا نام ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں، قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے عناصر عقل و دانش سے عاری ہیں، اپوزیشن اتحاد کے پائوں اکھڑ گئے، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں اداروں کے خلاف باتیں کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں، سیاست وقار اور متانت کا نام ہے، بد تہذیبی کی سیاست نہیں چلے گی، پاکستان کے ادارے ہمارا وقار ہیں، اداروں کی عزت و احترام پر حرف نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں کو کوئی سمجھ بوجھ نہیں، غیر فطری اپوزیشن اتحاد کی شکست و ریخت کا آغاز ہو چکا ہے۔