اسرائیل نے کورونا وائرس کی ویکسین کے تجرباتی عمل کا آغاز کردیا۔
اسرائیلی ریاست میں کووڈ ۔19 کے انسداد کے لیے تیار کردہ ایک ویکسین کا تجرباتی عمل شروع کردیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی زیرنگرانی شروع کیے جانے والے اس ٹرائل کے لیے اسرائیل کے متعدد ہسپتالوں کا انتخاب کیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا ویکسین کا آغاز القدس کے ''عین کارم'' ہسپتال میں موجود عملے اور مریضوں سے کیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں34 سال یا اس سے زائد عمر کے مریضوں کو یہ ویکسین تجرباتی طور پر دی جائے گی۔ یہ ویکسین مقامی سطح پر اسرائیل کے بائیولوجیکل انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے اور اسے اب تک 80 افراد پر تجربات طورپر استعمال کیا جا چکا ہے۔ اس ویکسین کے نتائج کے بارے میں آنے والے چند دنوں میں پتا چلے گا۔