کورونا وائرس: جرمنی میں دوسرے لاک ڈاﺅن کا آغاز

جرمنی میں کورونا وائرس کے تیز پھیلا کے باعث دوسرے لاک ڈاﺅن کا پیر کے روز سے آغاز ہو گیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق ایک مہینے کے اس لاک ڈاﺅن سے جرمن معیشت کو انیس ارب سے زائد یورو کا نقصان پہنچے گا۔سب سے زیادہ نقصان ہوٹلوں اور ریستورانوں کے کاروبار کو پہنچے گا، جنہیں تقریبا چھ ارب یورو کا نقصان ہو گا۔ علاوہ ازیں جرمن روزگار کی منڈی پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔ جرمنی کے علاوہ بیلجیم، فرانس اور پرتگال میں بھی پیر سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں ۔