فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کردیا گیا۔اس سے قبل جاوید اختر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات تھے۔نوٹیفیکشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہوگا۔اس کے علاوہ پنجاب کے مزید دو وزرا مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے ہٹایا گیا ہے۔