یمن،حوثیوں کے میزائل حملے میں 29 افراد ہلاک
یمن کے وسطی صوبے مارب میں ایک مسجد پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 29افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمن کے وزیراطلاعات معمر الاریانی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حملے میں استعمال ہونے والے دو بیلسٹک میزائلوں نے ایک مسجد اور ایک مدرسے کو نشانہ بنایا۔ادھر مارب میں ہی سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی فورسز کے ایک فضائی حملے میں کم از کم 18 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔