T20ورلڈ کپ 2021: پاکستان آج اپنا چوتھا میچ نمیبیا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کا نمیبیا کے خلاف دیگر کھلاڑیوں کو آزمانے کاٖفیصلہ، پاکستان اور نمیبیا کی ٹیمیں آج منگل کو شارجہ میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان یہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لے گی۔ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے مقابلے میں نسبتاً کمزور ٹیم نمیبیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے۔ پاکستان کے سٹار میڈیم فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ اسپنر محمد نواز کو آزمایا جا سکتا ہے، حسن علی کے لیے فی الحال میگا ایونٹ کچھ خاص نہیں رہا اور وہ توقعات کے برعکس خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ حسن علی کو ڈراپ کر کے محمد نواز کو موقع دینے کے ساتھ ساتھ بیٹنگ لائن میں بھی تبدیلی کی امید ہے تاکہ کمزور ٹیموں کے خلاف بنچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کو آزمایا جا سکے۔