پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کی ٹکر سے 18سالہ نوجوان جاں بحق

وجرانوالا: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران پنڈی بائی پاس کے قریب مارچ میں شریک کنٹینر کی ٹکر سے 18سالہ موٹر سائیکل سوارسمیر زندگی کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق بائی پاس کے قریب پیش آنے والے حادثے میں موٹر سائیکل پر موجود دوسرے سوارکی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، عمران خان کے پروٹوکول کے باعث ایمبولینس بھی تاخیر سے پہنچی۔جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے عمران خان کا کنٹینر روک کر احتجاج کیا اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے دھکے دے کر مظاہرین کو پیچھے ہٹا دیا،لانگ مارچ کی سیکورٹی پر مامور جوانوں نے میڈیا نمائندگان کو بھی دھکے دیئے۔