سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے: وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ

راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہیے، یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے۔راناثناءاللہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا،اگر صحافیوں نے کہا کہ اس بل سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو واپس لےلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کرے، بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہیں۔