حکومت کی جانب سے دہشتگردی کے قانون کو سخت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مزید اختیارات دینا احسن اقدام ہے۔صدر مسلم لیگ ن مدینہ

Nov 02, 2024 | 16:57

مدینہ منورہ!!   (نمائندہ نوائے وقت)  حکومت کا دہشتگردی کے قانون کو مزید سخت کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید اختیارات دینے کا فیصلے کو جاوید اقبال بٹ صدر مسلم لیگ مدینہ منورہ نے احسن اقدام قرار دیا ہے ۔ اب فتنہ انتشار اور تخریبی سرگرمیوں والوں کیخلاف حکومت نے شکنجہ سخت ھوگا اور امن اور سلامتی کا راستہ یہیں سے نکلے گا جبکہ اس کی تفصیل جس کہ مطابق انسداد دہشت گردی قانون میں ترمیم کے بعد سیکیورٹی فورسز کسی بھی مشتبہ شخص کو دہشتگردی کے الزام میں تین ماہ تک حراست میں رکھ سکیں گی۔جے آئی ٹی میں پولیس، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ انٹیلی ایجنسی کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ دو سال تک قانون نافذ العمل رہے گا

مزیدخبریں