سعودی عرب میں ہفتہ 2 نومبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت برقرار ہے، فی تولہ 3,849 سعودی ریال میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ مملکت میں 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3,303 سعودی ریال کے حساب سے بنا کسی ردوبدول کے برقرار ہے، اس کے علاوہ ایک اونس سونے کی قمیت 10،274 سعودی ریال ہے۔ سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت مسلسل بدلتی رہتی ہے، صارف کو اس پوسٹ میں کچھ فرق محسوس ہوسکتا ہے کیونکہ قیمتیں 02 نومبر 2024 کو صبح کے اوقات میں اپ ڈیٹ کی گئی تھیں۔ دریں اثنا پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق یک نومبر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی کمی واقع ہوئی تھبی، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت میں 2144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور سونا 2 لاکھ 44 ہزار 84 کا ہوگیا تھا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی کے بعد 3430 روپے ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔ اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدے ہیں۔ پاکستان میں گذشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔
سعودی عرب میں سونے کی قیمت میں استحکام
Nov 02, 2024 | 20:51