امریکا نے پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے بغیر جنگ نہیں جیت سکتے،حامد کرزئی پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کر لیں.وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

ملتان میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاکستان سے باہر پر امن رہنا چاہتے ہیں،دہشتگردی ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،پاکستان قیام امن کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حامد کرزئی ہمارے دوست اور بھائی ہیں ،انکی کچھ غلط فہمیاں ہیں جنہیں وہ دور کر لیں،افغان صدر کو کسی بھی قسم کی انٹیلی جنس معاونت چاہیے تو فراہم کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ مائیک مولن کے بیانات سے امریکا اور پاکستان کے درمیان فاصلے بڑھائے امریکا نے پیغام دے دیا کہ پاکستان کے بغیر وہ افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا، امریکا سے برابری کی بنیاد پر بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس نے ثابت کر دیا ہے کہ پوری قوم متحد ہے. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخی اہمیت کے باوجود ملتان پسماندہ ہے،مظفرگڑھ پنجاب کالاڑکانہ ہے،انکا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سےہمارا دلی رشتہ ہے اور پاکستان بننے کےبعد سےجنوبی پنجاب میں احساس محرومی ہےجسکا ازالہ وہ کریں گے،پیپلزپار ٹی جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کیلئے کردار اداکرے گی