امریکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جنوبی وزیرستان پر ڈرون حملے میں مولوی نذیر کا نائب حلیم اللہ اور اس کےدو ساتھی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی نیوزایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں سرگرم القاعدہ کے اہم اتحادی مولوی نذیرگروپ کا نائب حلیم اللہ جاسوس طیاروں کے حملے میں دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ امریکی اہلکار کے مطابق مولوی نذیر کا گروپ القاعدہ کمانڈروں سے ہدایت لے کر افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج پر حملے کرتا ہے ۔ ادھرپاکستانی اہلکارنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی وزیرستان میں جمعہ کو ہونے والے ڈرون حملے میں تین افراد مارے گئے تھے جن میں مولوی نذیر کا نائب بھی شامل ہے جس کے بارے میں امریکی انٹیلی جنس سے اطلاع ملی۔