ڈنمارک موٹاپے کاباعث بننے والی اشیا پر ٹیکس عائد کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے
ڈنمارک میں شہریوں کو موٹاپے سے بچنے کی ترغیب دینے اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومت نے انسانی جسم کو موٹا کرنے والی اشیا پر بھاری ٹیکس کا نفاذ کیا ہے، فیٹ ٹیکس کے نفاذ سے ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اس قسم کا ٹیکس رائج کیا گیا ہے، اندازے کے مطابق ٹیکس کے نفاذ کے بعد اولیو آئل کی فی لٹر قیمت صفر اعشاریہ چار سات ڈالر اضافہ ہوجائے گا اوراس کی قیمت ساڑھے سات ڈالر تک پہنچ جائے گی،جبکہ دیگر اشیا کی قیمت میں بھی اسی تناسب سے اضافہ ہوگا، شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ صحت عامہ کیلئے اس ٹیکس کا نفاذ اچھا اقدام ہے