امریکہ میں چالیس واں بیلون فیسٹول شروع ہوگیا، فیسٹول میں غباروں کی اڑان سے آسمان مختلف رنگوں سے بھرگیا
نیو میکسکو میں ہونے والے اس سالانہ میلے میں سینکڑوں غباروں نے بیک وقت اڑان بھرکرفضا کو رنگین بنادیا،بیلون فیسٹول ہر سال تین سوپینسٹھ ایکڑ اراضی پر محیط پارک میں منعقدکیاجاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے آنے والے منچلے حصہ لیتے ہیں، امریکہ میں ہونے والا یہ میلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور سب سے بڑا فیسٹول ہے، بیلون فیسٹول سات روز تک جاری رہے گا