اگرامریکہ نے پاکستان پر حملہ کیا توپاکستان کا ساتھ دینےکا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان

تنظیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سےپالیسی کو ’ دوغلی’ قرار دیا ہے اور اسے کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر اور باجوڑ طالبان کے کمانڈر مولوی فقیر محمد نے برطانوی نشریاتی ادارےسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنی افواج کا انخلا چاہتا ہے جبکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ امریکہ کو اس جنگ میں دھکیل کر دوبارہ پھنسا دے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ڈرامہ کررہے ہیں۔ اور دونوں اتحادی ہونے کے باوجود ایک دوسرے کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ اگر موجود حالات میں امریکہ کی جانب سے کوئی بڑی کارروائی ہوتی ہے تو تحریک طالبان ہرگز بغیر سوچے سمجھے پاکستان کا ساتھ نہیں دے گی۔