لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے لیے لونگ مارچ کرنا ہوگا، ملک میں تمام مسائل کے ذمے دار کرپٹ آصف علی زرداری ہیں۔ محمد شہباز شریف

لاہور میں ڈینگی آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک طرف ڈینگی کی یلغار ہے تو دوسری طرف صدرزرداری کی لوڈشیڈنگ کا حملہ جاری ہے جس سے ڈینگی کی وبا میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی لوٹ مار اور کرپیشن کے باعث بجلی بنانے والی کپمنیوں کو ادائیگی کے لیے وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے اُن کے ساتھ سڑکوں پر آئیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ اگر بجلی پیداکرنا صوبوں کا اختیار ہوتا تو ایسی صورتحال نہ پیداہوتی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی پر کنڑول کرنے کے لیے سری لنکا سے آئے ماہرین نے بہت مدد کی۔انہوں نے کہا کہ اب انڈونیشیا سے ماہرین کی ٹیم لاہور میں موجود ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر دونوں ممالک کے شکر گزار ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈینگی اگلے چند ہفتوں میں کم ہوجائے گا۔مگر اصل امتحان اگلے سال شروع ہوگا۔