پاک سرزمین سے کسی پراکسی جنگ کی اجازت نہیں دیں گے.آرمی چیف
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لندن میں برطانوی دارالعوام اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے، دہشت گرد اور ان کی نرسریاں ختم کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کا تعاقب جاری رکھیں گے،، دہشت گردی کے خاتمے میں عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کسی نئے گروہ کو نہیں ابھرنے دیا جائے گا،شدت پسندوں کی فنڈنگ کو ہر صورت خاتمہ کرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین سے کسی پراکسی جنگ کی اجازت نہیں دیں گے، پاک چین اقتصادی راہدای خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کے لیے تمام اقدامات کریں گے