ریٹائرمنٹ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا:مصباح الحق
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے ہیں تاہم ابھی کوئی حمتی فیصلہ نہیں کیا۔ کیرئر کے اس مرحلے میں کوشش ہوگی کہ اچھی پرفارمنس دکھاؤں۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے پاس بہترین سپنرز موجود ہیں تاہم ان کیلئے یو اے ای میں کھیلنا چیلنج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس میچ وننگ بالرز ہیں ۔یاسر شاہ اور ذولفقار بابر اچھا پرفارم کررہےہیں ۔امید ہے انگلینڈ سے اچھی سیریز ہوگی۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہاک کسی بھی ٹیم کے متعلق کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔مقابلہ کرنے کی سپرٹ لیکر میدان میں اتریں گے تو جیت مقدر بنے گی