سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہو گئی
سانحہ منیٰ سےمتعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پرجاری کی گئی ہیں۔ نئی فہرست کےمطابق سانحے میں پاکستانی شہدا کی تعداد ستاون اور زخمیوں کی تعداد انچاس ہے ۔ ایک سو دو پاکستانی حجاج تاحال لاپتا ہیں۔ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پرجاری تفصیلات کےمطابق دوسوبانوے پاکستانی حجاج کا پتا چلالیا گیا ہے۔ادھر سانحہ منیٰ میں منڈی بہاء الدین کےتوصیف افتخارکی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ منیٰ حادثے کے بعد منڈی بہاءالدین کے توصیف افتخار بھی لاپتا ہوگئے تھے۔ توصیف کےوالد نےبتایا کہ شہادت کی خبرتوصیف کےساتھ حج پرگئے اس کےایک ساتھی نےدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے تعاون نہیں کررہے۔انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ بیٹےکی لاش کی تلاش کیلئے ان کی مدد کی جائے, واضح رہے کہ حج کے دوسرے روز جمرات کیلئے جانیوالے حاجیوں میں بھگدڑ مچ جانے سے گیارہ سو سے زائد حجاج شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئےتھے۔