آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے میں راولپنڈی، سرگودھا سمیت بالائی پنجاب سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،مردان، کوہاٹ، میرپور خاص ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے،ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،میدانی علاقوں میں موسم گرم ہے جہاں سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین، سبی، نورپورتھل اور بھکر میں41 ڈگری جبکہ نوکنڈی،بہاولپور اور رحیم یار خان میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔