نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دور
نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کا کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ
نیول چیف نے جوانوں اور افسران کی آپریشنل کارکردگی اور تیاری کا مشاہدہ کیا
امن کیلئے ہماری خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، نیول چیفپاک بحریہ ہر خطرے سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،
رجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے آج کریکس ایریاز میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ نے کریکس ایریاز میں تعینات جوانوں اور افسران کی آپریشنل کارکردگی اور تیاری کا مشاہدہ کیا، ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ملک کی سمندری سرحدوں کے تحفظ کی خاطر جوانوں کے جذبے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کے لئے ہماری خواہش کو کمزوری نہ گردانا جائے، اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاک بحریہ پوری قوت سے جوابی کارروائی کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، اس موقع پر نیول چیف کو سمندری حدود کی کڑی نگرانی کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور آپریشنل معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔۔۔