کراچی گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں کو صاف کرنے میں سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے ناکام
یہ ہے کراچی کا عیدگاہ جہاں لوہار بازار اور شیشہ مارکیٹ کے قریب گذشتہ کئی سال سے کچرے کے ڈھیر سڑک پر پڑے نظر آتے ہیں۔ یہاں کی مکمل صفائی نہ ہونے سے دکانداروں اور علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچرا سینیٹری ورکرز اور انسپکٹر کے ایم سی کی جانب سے بنائی گئی کچراکنڈی سے باہر گرتا رہتا ہے جس سے سول ہسپتال کا ایمرجنسی گیٹ والا روڈ اکثر کچرے سے بھر جاتا ہے۔واکس پاپشہریوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ والے روڈ کو مکمل طور پر صاف ہونا چاہیے تاکہ مریضوں اور اُن کے لواحقین کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو