بھارتی اداکار بھی مودی اور انتہا پسند ہندوؤں کے خلاف , پاکستان فنکاروں سے متعلق بیان پر اداکار سلمان خان کی حمایت کردی
جیسا فلاپ سکرپٹ ویسا ہی فلاپ ڈرامہ، مودی سرکار اور ہندو انتہا پسندوں کو اپنے ہی بھارت میں شدید رسوائی کا سامنا۔ بھارتی ڈی جی ایم او نے سرجیکل سٹرائیک کی بے پرکی اڑائی تو بھارتی سیاستدان، میڈیا اور پھر فنکار بھی کاغذی شیروں کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے، ایسے میں اداکار سلمان خان نے ہمت جٹائی اور پاکستانی فنکاروں کی حمایت کردی، لیکن بھارتی ہندو دہشتگردوں نے انہیں بھی نہ بخشا ،جیسے جیسے بھارتی ڈرامہ فلاپ ہوا تو کئی بھارتی فنکار نے بھی سلمان خان کے بیان کی حمایت کی، بھارتی اداکار اوم پوری اور ہدایت کار مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ سلمان خان کا موقف بالکل ٹھیک ہے پاکستانی فنکار دہشتگرد نہیں، انہیں نہ صرف کام کرنے دیا جائے بلکہ دھمکیاں دینے سے بھی گریز کیا جائے۔